18 جون، 2026، 8:36 PM

آئی اے ای اے سربراہ کا ایران امریکہ معاہدے کا خیرمقدم

آئی اے ای اے سربراہ کا ایران امریکہ معاہدے کا خیرمقدم

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے عبوری معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کے تکنیکی نفاذ کا مرحلہ شروع ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے عبوری امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اب اس کے تکنیکی نفاذ کا مرحلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ اچھی بات ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، اب تکنیکی کام شروع ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں شرکت کے خواہاں ہیں تاکہ معاہدے کے بعد عملی اقدامات پر کام کیا جا سکے۔

گروسی نے یہ بھی کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین کے ساتھ بیٹھ کر ایسے ٹھوس اقدامات مرتب کیے جائیں جو عملی طور پر نافذ کیے جا سکیں۔

News ID 1939831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha